Pay in 4 interest-free payments of $25.00 Learn more
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 9 - Aug 14
Pay in 4 interest-free payments of $25.00 Learn more
Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 9 - Aug 14
زیر نظر کتابچہ اِسی کاوش کا حصہ ہے جس میں حضرت شیخ الاسلام مدظلہ نے قرآن و سنت اور کتبِ عقائد و فقہ کی روشنی میں غیر مسلم کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اسلام کا دو ٹوک موقف واضح کر دیا ہے اور مسلمانوں کو قرآن و سنت کی اصل تعلیمات سے رُوشناس کرا کے اسلام کے روشن چہرے پر لگے دہشت گردی کے بدنما داغ کو دھونے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ اُمید ہے اس کے مطالعے سے جملہ مسلم و غیر مسلم حلقوں کو دہشت گردی کے بارے میں اسلام کا نقطہءِ نظر سمجھنے میں مدد مل سکے گی، نیز غلط فہمی اور شکوک و شبہات کاازالہ ہو گا۔ اس وقت مغرب میں پرورش پانے والی مضطرب مسلم نوجوان نسل کو اِعتقادی، فکری اور عملی لحاظ سے درست رہنمائی ملے گی اور عالم مغرب میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پائی جانے والی نفرت اور مخاصمت میں بھی کسی حد تک کمی آئے گی۔
قرآنِ حکیم کے بعد ہمارے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ سرورِ کائنات ﷺ کی احادیث مقدسہ ہیں جس کے مبلغ کے لیے رحمتِ عالم ﷺ نے خصوصی دعا فرمائی ہے: ’’اللہ تعالیٰ اُس مردِ مومن کو رونق و تازگی بخشے جس نے میری حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا اور بعینہ اُسے آگے پہنچایا۔‘‘ (جامع ترمذی)
🔹 رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مکہ مکرمہ سے شدید محبت
اسلام اپنے مزاج میں اجتماعیت کا دین ہے یعنی اگر ہم اسلام کے نظامِ عبادات، احکام یا معاملات کو دیکھیں تو ہر جگہ ہمیں انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کی روح کار فرما نظر آئے گی۔ یہی سبب ہے کہ اسلام نے جہاں بھی احکام یا ہدایات عطا کی ہیں وہاں انفرادی کی بجائے اجتماعی انداز سے مخاطب کیا گیا ہے اور انفرادی مفاد پر اجتماعی مفاد کو ترجیح دی گئی ہے۔ کسی بھی نظام فکر و عمل میں اجتماعیت کی روح اسی وقت محفوظ و مامون رہ سکتی ہے جب اس میں امدادِ باہمی، تعاون اور ایک دوسرے کے حقوق کے احترام کی واضح تعلیمات موجود ہوں۔ اسلام کی عطا کردہ تعلیمات اور ہدایات میں یہ روح ہمیں واضح طور پر رُو بہ عمل نظر آتی ہے۔ اسلام نے معاشرہ میں امدادِ باہمی اور کفالتِ عامہ کا اُصول بھی عطا کیا ہے، جہاں معاشی طور پر مضبوط افرادِ معاشرہ کمزور اور محروم المعیشت افراد کی کفالت کے ذمہ دار ہیں۔
اسمائے اشارہ بعید
Arbain: Rahmat-e-Mustafa (PBUH) ذی الحج کی حرمت زیر نظر کتابچہ اِسی کاوش( )